7 مارچ 2014 - 20:30
تین سو غیر ملکی جنگجو یوکرین میں داخل

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مختلف ملکوں کے تین سو سے زیادہ جنگجو یوکرین میں داخل ہوگئے ہیں۔

ابنا: کہا جارہا ہے کہ یہ تربیتی یافتہ جنگجو کہ جن کا تعلق سیکیورٹی کمپنیوں سے ہے امریکہ سے یوکرین منتقل ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطاتق یوکرین کی قومی سیکیورٹی کونسل نے بھی بحرۂ اسود میں جارج بش نامی امریکی جنگی بیڑے کے داخل ہونے کی خبر دی ہے۔ ترکی کی حکومت نے بھی اس جنگی بیڑے کو اپنی سمندری حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ جنگجو کہ جو زیادہ تر انتہا پسند گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں مختلف شہروں سے یوکرین کے دارالحکومت کی ایف میں داخل ہوگئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین میں رونما ہونے والی تبدیلیاں مغرب کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔......./169